جنوبی کوریا :بدعنوانی کیس سابق خاتون اوّل کی سزا بڑھا کر 4سال قیدکر دی گئی
سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کی اپیل عدالت نے بدعنوانی کیس میں سابق خاتونِ اوّل کم کیون ہی کی سزا بڑھا کر 4 سال قیدکر دی جبکہ 34ہزار ڈالر جرمانہ بھی کیا گیا، کم کیون ہی سابق صدر یون سوک یول کی اہلیہ ہیں،
جو مارشل لا کیس میں گرفتار ہیں ،سابق خاتونِ اوّل کو جنوری میں رشوت کے جرم پر 20 ماہ قید کی سزا دی گئی تھی، لیکن سٹاک قیمتوں میں دھوکہ دینے اور دیگر الزامات سے بری کر دیا گیا تھا۔منگل کو سیول ہائیکورٹ نے سٹاک فراڈ میں بریت کو کالعدم قرار دے دیا ، عدالت نے کہا کہ کم نے شیئر کی قیمت میں ہیر پھیر کیا جو دھوکہ دہی کے مترادف ہے ۔