1 ڈالر کے بدلے 18 لاکھ ایرانی ریال، قدر میں ریکارڈ کمی

1 ڈالر کے بدلے 18 لاکھ ایرانی ریال، قدر میں ریکارڈ کمی

جنگ شروع ہونے کے بعد ایران میں 21افراد کو پھانسی،4ہزار گرفتار ایران جنگ کے باعث دنیا میں 3کروڑ افرادغربت کا شکار ہو سکتے :یو این

تہران،جنیو ا (اے ایف پی) ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ۔بلیک مارکیٹ میں 1 ڈالر کے بدلے میں تقریباً 18 لاکھ ایرانی ریال مل رہے ہیں تاہم ایران کے سرکاری ایکسچینج ریٹ مختلف ہیں۔ 2 ماہ قبل جب جنگ شروع  ہوئی تھی تب 1 ڈالر تقریباً 17 لاکھ ریال کے برابر تھا۔ماہرین کے مطابق محاصرے اور جنگ کے اثرات ایران کی معیشت پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں۔ایران میں مہنگائی ریکارڈ 54فیصد تک پہنچ گئی۔ایران کے شماریاتی مرکز کے مطابق مارچ اور اپریل میں چیزیں اوسطاً پانچ فیصد مہنگی ہوئیں۔اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے سربراہ الیگزینڈر ڈی کرو نے خبردار کیا کہ ایران پر امریکی و اسرائیلی جنگ کے نتیجے میں توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے 3کروڑ سے زائد افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔سب سے زیادہ خطرہ افریقا، جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء کے ممالک اور چھوٹے جزیرہ نما ملکوں کو لاحق ہے ۔اقوام متحدہ کے مطابق ایران نے مشرق وسطٰی کی جنگ کے آغاز کے بعد کم از کم 21 افراد کو پھانسی دی اور4ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ انسانی حقوق کے دفتر کے مطابق کئی گرفتار شدگان کو جبری گمشدگی، تشدد اور ناروا سلوک کا سامنا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں