اقوام متحدہ کا سعودی عرب سے ’’کفالہ‘‘نظام ختم کرنیکا مطالبہ
جنیوا(اے ایف پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ماہرین نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ 2034 فٹ بال ورلڈ کپ کے پیش نظر غیر ملکی مزدوروں کے "کفالہ" نظام کو ختم کرے ۔۔۔
ماہرین کے مطابق اس نظام کے تحت مزدور اپنے کفیل سے بندھے رہتے ہیں ، کام چھوڑ نہیں سکتے ۔ماہرین نے کہا کہ اجرت کی چوری، شناختی دستاویزات کی رکاوٹ اور تشدد روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں تاکہ مزدوروں کے حقوق محفوظ ہوں۔ اگرچہ 2021 میں کچھ اصلاحات کی گئی تھیں، لیکن لاکھوں مزدور، خاص طور پر گھریلو ملازمین اب بھی استحصال اور بدسلوکی کا شکار ہیں۔