امریکی سینیٹ :کیوبا کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد مسترد
واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکی سینیٹ کی جانب سے صدر ٹرمپ کو کیوبا کے خلاف فوجی کارروائی سے روکنے کی ایک اہم قرارداد کو مسترد کر دیا گیا۔۔۔۔
ریپبلکن اکثریت والی سینیٹ میں 51 کے مقابلے میں 47 ووٹوں سے یہ قرارداد مسترد ہوئی جس کا مقصد صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی فوجی اقدام سے روکنا تھا۔ریپبلکن سینیٹر رک اسکاٹ نے کہا ہے کہ جب فوج تعینات ہی نہیں تو جنگی اختیارات کی قرارداد کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ڈیموکریٹ سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کیوبا کو ایندھن کی فراہمی روکنا اور بحری نگرانی دراصل ایک طرح کی جنگی کارروائی ہی ہے ۔