روسی مسافر بس پر یوکرین کا حملہ ،3خواتین ہلاک،10افراد زخمی
ماسکو (اے ایف پی)روس کے سرحدی علاقے بیلگورود میں ایک مسافر بس پر یوکرینی حملے میں 3 خواتین ہلاک اور 10 افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔
زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کے ڈرون حملے اکثر روسی توانائی کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہیں، تاہم بعض حملوں میں عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔