ایران:نوبل انعام یافتہ نرگس محمدی کی صحت خراب، ہسپتال منتقل
پیرس(اے ایف پی)ایرانی نوبل امن انعام یافتہ نرگس محمدی کو صحت خراب ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق دو بار بیہوشی اور دل کی شدید تکلیف کے بعد انہیں زنجان کے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
وکیل مصطفی نیلی کے مطابق ابتدا میں محمدی ہسپتال جانے سے انکار کر رہی تھیں، لیکن صحت کی مزید خرابی کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔واضح رہے نرگس محمدی کو 2023 میں امن انعام دیا گیا۔