ایران:اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں2افراد کو پھانسی

ایران:اسرائیل کیلئے جاسوسی  کے الزام میں2افراد کو پھانسی

تہران(اے ایف پی)ایران میں اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں دو افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا کی توثیق کے بعد یعقوب کریمپور اور ناصر بقرزادہ کو دو مئی کی صبح پھانسی دی گئی ۔یعقوب پر الزام تھا کہ وہ 1980 سے 1988 تک جاری رہنے والی ایران اور عراق کے درمیان جنگ کے وقت سے موساد کے ساتھ تعاون کر رہا تھا ، اسے اس کے عوض فنڈنگ ملتی تھی۔ ناصر نے ایران میں حساس مقامات سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرکے موساد کو دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں