خلیج عدن میں تیل ٹینکر ہائی جیک
دبئی (اے ایف پی)یمن کے صوبہ شبوہ کے ساحل کے قریب خلیج عدن میں ہفتے کو ایک تیل کے ٹینکر کو ہائی جیک کر لیا گیا۔
یمنی کوسٹ گارڈ کے مطابق ٹینکر "یوریکا"پر نامعلوم افراد نے قبضہ کیا اور اسے صومالیہ کی سمت لے گئے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہائی جیکرز نے جہاز پر سوار ہو کر کنٹرول سنبھالا اور پھر صومالیہ کے ساحل کی جانب موڑ دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی شناخت اور مقاصد تاحال سامنے نہیں آ سکے ۔ واقعے پر مزید تحقیقات جاری ہیں اور بحری نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔