اسرائیلی وزیراعظم کی اماراتی صدر سے خفیہ ملاقات کا انکشاف
ایران جنگ کے دوران یہ ملاقات آپریشن ’’لائنز رور‘‘کے موقع پر ہوئی
یروشلم(اے ایف پی) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات کا خفیہ دورہ کیا اور صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے تصدیق کر دی۔ بیان کے مطابق یہ ملاقات آپریشن ’’لائنز رور‘‘ کے موقع پر ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔ جنگ کے دوران ہونے والی اس خفیہ ملاقات نے مشرقِ وسطیٰ کی سفارتی صورتحال میں نئی بحث کو جنم دیا ہے ۔