فلپائنی سینیٹ میں فائرنگ،آئی سی سی کو مطلوب سینیٹر بھی عمارت میں محصور
منیلا(اے ایف پی)فلپائن کی سینیٹ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا،ارکانِ پارلیمنٹ اپنے دفاتر میں محصور ہوگئے ۔۔
،غیر ملکی میڈیاکے مطابق کم از کم پانچ گولیاں چلنے کی آوازیں سنی گئیں، واقعہ اس وقت پیش آیا جب عالمی فوجداری عدالت کو مطلوب سینیٹر رونالڈ ڈیلا روزا نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سینیٹ میں پناہ لے رکھی تھی۔ وزیر داخلہ نے تصدیق کی کہ فائرنگ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔ ڈیلا روزا سابق صدر روڈریگو دوتیرتے کے دور میں انسدادِ منشیات مہم کے سربراہ رہے ، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے ۔