بھارت:آر ایس ایس کی پاکستان سے سفارتی رابطے جاری رکھنے کی حمایت

بھارت:آر ایس ایس کی پاکستان سے  سفارتی رابطے جاری رکھنے کی حمایت

نئی دہلی(دنیا مانیٹرنگ)بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے جنرل سیکرٹری دتاتریہ ہوسابلے نے کہا ہے ۔۔

کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار دہشت گردی کے خلاف سخت ردِعمل ضروری ہے ، تاہم سفارتی اور مذاکراتی دروازے بند نہیں کیے جانے چاہیے ۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پالیسیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سخت مو قف کے ساتھ ساتھ بات چیت کا سلسلہ بھی جاری رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق پاکستان سے بس کے ذریعے لاہور کا دورہ اور اعلیٰ سطحی رابطے اس کی مثال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں، تجارت اور ویزا روابط بھی مکمل طور پر بند نہیں ہونے چاہیے ۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں