ٹرمپ نے وینزویلا کو امریکا کی 51 ویں ریاست قرار دیدیا

 ٹرمپ نے وینزویلا کو امریکا کی  51 ویں ریاست قرار دیدیا

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر وینزویلا کا ایک نقشہ شیئر کیا جس پر لکھا ہے ، 51ویں ریاست ۔۔۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ وہ وینزویلا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔اس سے قبل کینیڈا اور گرین لینڈ کے لیے بھی امریکی صدر کی جانب سے اسی نوعیت کے بیانات سامنے آ چکے ہیں، جن کی وہاں کی حکومتوں اور عوام نے سخت مخالفت کی تھی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں