بھارت میں پہلی بار کپٹاگون کی بڑی کھیپ برآمد، 1شخص گرفتار
ممبئی(اے ایف پی)بھارتی پولیس نے پہلی بار 227کلوخطرناک مصنوعی نشہ آور دوا کپٹاگون برآمد کرلی،جس کی مالیت تقریباً 2کروڑ ڈالر بتائی گئی ہے۔
ایک شامی شہری کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر عالمی منشیات نیٹ ورک سے وابستہ تھا۔ وزارت داخلہ کے مطابق یہ منشیات شام سے ایک کنٹینر میں بھیجی گئی تھی جسے بھیڑ کی اون کے کھیپ کے طور پر ظاہر کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کھیپ خلیجی ممالک سمگل کرنے کیلئے تیار کی گئی تھی۔ بھارتی حکام نے کارروائی کو منشیات سمگلنگ کے خلاف بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔