امریکی رکن کانگریس کا ثالثی کردار پر وزیراعظم، فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط
اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کلیدی کردار کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ہو رہی ہے۔
امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام اہم تعریفی خط لکھ دیا۔
خط میں کانگریشنل پاکستان کاکس نے پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کیلئے مخلصانہ تشکر اوردائمی قدردانی کا اظہار کیا ہے۔
کانگریشنل پاکستان کاکس کے شریک چیئرمین امریکی گانگریس رکن جیک برگمین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکہ اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا حقیقی ریاستی بصیرت کا ثبوت ہے۔
خط میں امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے کہا کہ فریقین کے درمیان جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی پر دلی مشکور ہوں۔
جیک برگمین کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکہ کے تعلقات دیرپا سٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں، وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس پاکستان کے منفرد اورمثبت سفارتی کردار کا عوامی سطح پر اعتراف کر چکے ہی۔
خط میں امریکی رکنِ کانگریس نے کہا کہ پاک امریکہ اسٹریٹجک تعلقات کومزید مضبوط بنانےکیلئے جلد پاکستان کا دورہ کروں گا۔