روسی صدر 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے، کریملن
ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدارتی آفس کریملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔
روسی صدارتی آفس کریملن کے مطابق صدر پیوٹن اپنے چینی ہم منصب صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، ایران اور یوکرین جنگ سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔۔
روسی صدارتی آفس نے مزید بتایا کہ صدر ولادیمیر پیوٹن اور یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان رابطے فعال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔