جیٹ فیول سستا ہونے سے کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد: (دنیا نیوز) کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان ہے۔
حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی کردی ، فیول کی قیمت میں 111روپے 44پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔
اِسی طرح جیٹ فیول کی قیمت 330 روپے 32 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل فیول کی قیمت 441۔روپے 66 پیسے تھی ۔
دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل 8 روپے 8 پیسے فی لٹر کمی ہوئی اور نئی قیمت 265 روپے 84 پیسے سے بڑھا کر 273 روپے 92 پیسے مقرر ہے۔