امریکی سینیٹ میں جنگی اختیارات سے متعلق حالیہ ووٹنگ اہم پیشرفت قرار

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ میں سینیٹ کی جانب سے جنگی اختیارات سے متعلق حالیہ ووٹنگ کے عمل کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی سینیٹ میں پہلی بار کانگریس کے دونوں ایوانوں نے 1973ء کے وار پاورز ایکٹ کے تحت ایک ایسی قرارداد منظور کی ہے جس میں صدر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امریکی افواج کو دشمنی کی کارروائیوں سے واپس بلائے۔

واشنگٹن ڈی سی میں قائم تنظیم جسٹ فارن پالیسی نے ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے سے متعلق مشترکہ قرارداد کو تاریخی جنگ مخالف سنگِ میل قرار دیا ہے۔

ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی میں ڈیموکریٹ رہنما گریگوری میکس نے کہا ہے کہ یہ قرارداد قانونی طور پر پابند ہے، اور اس پر عمل درآمد ضروری ہوگا، چاہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کچھ بھی کہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تمام قانونی راستے تلاش کریں گے کہ انتظامیہ کانگریس کے فیصلے پر عمل کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں