5 پولیس اہلکار و افسران کا پنکی سے رابطہ سامنے آنے کا انکشاف
کراچی: (دنیا نیوز) انمول عرف پنکی کی گرفتاری کا معاملہ، 5 پولیس اہلکار و افسران کا پنکی سے رابطہ سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق پولیس اہلکار و افسران کراچی کی مختلف جگہوں پر تعینات ہیں، انمول عرف پنکی کا موبائل فون فارنزک کے لیے بھجوا دیا گیا۔
حکام نے بتایا کہ انمول عرف پنکی کی آڈیو وائس نوٹ کا بھی فارنزک کرایا جا رہا ہے، اب تک انمول عرف پنکی کے 21 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
تفتیشی حکام کے مطابق 6 بینک اکاؤنٹس کی سکروٹنی جاری ہے، 3 کروڑ سے زائد کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، آن لائن موبائل ایپ کے ذریعے پیسے کتنے آتے تھے جانچ جاری ہے، اس کا تخمینہ اب تک نہیں لگایا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ کراچی کے علاوہ دیگر جگہوں سے بھی 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 800 نمبرز میں سے سکروٹنی کر رہے ہیں، اب تک 300 سے زائد کسٹمرز کی نشاندہی ہو چکی ہے۔