سندھ ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کیلئے اے آئی سرچ انجن اور موبائل ایپ متعارف

کراچی :(دنیا نیوز) سندھ ہائی کورٹ میں سائلین کی سہولت کیلئے اے آئی سرچ انجن اور موبائل ایپ لانچ کردی گئی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ انصاف کی ڈیجیٹل فراہمی کی جانب ایک اور قدم اٹھالیا، ایل آر سی اسسٹنٹ ججز اور ریسرچ افسران کی معاونت کرے گا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ اے آئی سرچ انجن متعارف کروانے والی پہلی ہائی کورٹ بن گئی۔

نئی موبائل ایپ سے کیس معلومات اور عدالتی خدمات تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔ ای فائلنگ، ای نوٹسز اور کیس سرچ کی سہولت موبائل ایپ میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ڈیجیٹل منصوبوں کا افتتاح کردیا اور عدالتی نظام کی جدیدکاری کیلئے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کی کاوشیں قابلِ ستائش قرار دے دی گئیں، سکین شدہ کیس فائلوں اور عدالتی ریکارڈ تک ڈیجیٹل رسائی ممکن ہوگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں