پاکستانی رنر وقار احمد نے سیشلز ٹریل رن جیت لی
سیشلز : ( ویب ڈیسک) پاکستانی رنر وقار احمد نے سیشلز ٹریل رن جیت لی۔
افریقی جزائر سیشلز میں ہونے والی سالانہ ٹریل رن میں پاکستانی رنر وقار احمد نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے 22 کلو میٹر طویل ٹریک 2 گھنٹے 11 منٹ میں طے کیا۔
سیشلز ٹریل رن میں رنرز نے پہاڑ، جنگل، ساحلی پٹی کے دشوار گزار راستے طے کیے۔
مقابلے میں جنوبی افریقی رنر ڈینیئل کلاسن 2 گھنٹے 13 منٹ میں دوڑ مکمل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔