خیبرپختونخوا میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں بھی توانائی بچت کے سلسلے میں نافذ سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی، دکانوں، کاروباری مراکز اور ہوٹلوں کو لاک ڈاؤن سے استثنیٰ دے دیا گیا۔
کاروباری شخصیات کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے، انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔