اسحاق ڈار کی ازبک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ازبکستان کے وزیرِخارجہ بختیار سیدوف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی اور کثیرالجہتی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دونوں رہنماوں نے علاقائی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
ازبک وزیرِخارجہ بختیار سیدوف نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے ثالثی کردار کو بھی سراہا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے قریبی روابط قائم رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔