جڑانوالہ میں معمولی تنازع 55 سالہ شخص کی جان لے گیا

جڑانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے جڑانوالہ میں معمولی تنازع پر 55 سالہ شخص کو قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دلخراش واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں گوبر اٹھانے کے تنازع پر پش آیا جہاں چکنمبر237گ ب میں جناز گاہ کے باہر ملزمان شوکت وغیرہ نے 55سالہ صادق علی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی۔

دوسری جانب ایس پی جڑانوالہ کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث مبینہ ملزمان میں تین گرفتار کر لیے، مزید کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں