اداکارہ صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے تیار

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ صنم سعید اور ماڈل روما ریاض کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول کانز فلم فیسٹیول میں صنم سعید اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ کو ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلینس ان سنیما اینڈ آرٹس (South Asian Women Excellence in Cinema & Arts) کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی حوالے سے صنم سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانز میں  بیگم شمیم آرا  کی لیگیسی ساتھ لے کر جا رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ماڈل روما ریاض بھی عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

واضح رہے 2018 میں پاکستانی کی نامور اداکارہ ماہرہ خان کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنی تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں