انمول پنکی کا لاہور میں کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہونے کا انکشاف

لاہور: (دنیا نیوز) منشیات فروشی کی ملزمہ انمول عرف پنکی لاہور میں کرائے پر رہایش پزیر نکلی۔

دستاویز کے مطابق پنکی نے 5 مرلے کا گھر کرائے پر لیا، کرایہ پر حاصل کئے گئے گھر کا معاہدہ سامنے آ گیا، کرایہ نامہ 3 سو روپے والے اشٹام پیپر پر 11 ماہ کے لئے کیا گیا، پنکی نے کرایہ نامہ اپنے بجائے طاہر نامی شخص کے نام پر تیار کرایا۔

پنکی یکم اگست 2025 سے لاہور والے گھر میں رہ رہی تھی ، پنکی نے ایڈوانس کے طور پر 90 ہزار روپے دیئے ، پنکی کا ماہانہ 45 ہزار روپے کرایہ کا معاہدہ ہوا، چھاپے کے وقت گھر میں پنکی کے ماں باپ بھی موجود تھی۔

بتایا گیا ہے کہ چھاپے کے وقت گھر میں 2 بچے بھی موجود تھے، انمول عرف پنکی کی گرفتاری کے بعد گھر کو تالے لگے ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں