فیصل آباد: دوران ڈکیتی معمر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

فیصل آباد: (دنیا نیوز) چند روز قبل دوران ڈکیتی معمر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے برامی سیم پل پر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ساہیانوالہ پولیس نے سیم پل پر ناکہ کے دوران 4 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا، ملزمان نے رکنے کی بجائے سیدھی فائرنگ کر دی جس پر دو طرفہ فائرنگ شروع ہو گئی۔

فائرنگ تھمنے پر ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت خرم کے نام سے ہوئی، ملزم کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم خرم نے 6 مئی کو عذرا نامی خاتون کو دوران ڈکیتی قتل کیا تھا، ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں