ملیسی: ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 3 کم سن بچے سپردخاک

میلسی: (دنیا نیوز) میلسی میں ایک گھر سے ماں اور اس کے تین بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ میلسی کے علاقے فتح پور میں ماں نے سوتے ہوئے تینوں بچوں کو کہلاڑی کے وار سے قتل کیا اور پھر بعد میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی، ماں اور تینوں بیٹوں کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کر دی گئی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے، جاں بحق بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان ہیں جبکہ خاتون کی عمر 30 سال ہے۔

جاں بحق خاتون اور بچوں کا ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، واقعے کا مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں