پنکی کیس : چار افراد کے نام پی آئی این ایل میں ڈالنے کی درخواست حکام کو موصول

کراچی :(دنیا نیوز) کوکین کوئین انمول عرف پنکی کیس میں چار افراد کے نام پرویژنل آڈنٹی فیکیشن نیشنل لسٹ( پی آئی این ایل) میں ڈالنے کی درخواست متعلقہ حکام کو موصول ہوگئی۔

ساؤتھ کراچی پولیس نے وزارت داخلہ کو چاروں افراد کے نام اور شناختی تفصیلات شامل کرکے خط ارسال کیا تھا جب کہ پنکی کے دونوں سابق شوہروں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی درخواست بھی کی گئی۔

دوسری جانب خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ سابق شوہر ناصر علی اور پولیس افسر اکرم پنکی کیس میں تفتیش کے لیے مطلوب ہیں، کیس میں پنکی کے دو بھائیوں ناصر اور شوکت بخش کے نام بھی شامل ہیں۔

تحقیقاتی حکام نے یہ بھی خط میں واضح کیا کہ چاروں افراد کے بیرون ملک فرار کا خطرہ ہے، لہٰذا اِن کے بیرون ممالک میں سفر کو روکنے اور نشاندہی  کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

 واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کراچی کے پوش علاقوں میں کوکین اور آئس فروخت کرنے میں ملوث ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں