پاکستان کا سوڈان میں تشدد کے فوری خاتمے، بلا رکاوٹ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ

نیویارک: (دنیا نیوز) پاکستان نے آر ایس ایف کی جانب سے سوڈان میں شہری تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کر دی۔

سلامتی کونسل میں سوڈان کی صورتحال پر اجلاس میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ سوڈان میں تشدد کا فوری خاتمہ اور بلا رکاوٹ انسانی امداد فراہم کی جائے، سکولوں، ہسپتالوں، بازاروں،عبادت گاہوں پر حملے شدید قابل مذمت ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ سوڈان کی خود مختاری،علاقائی سالمیت اور قومی اداروں کا تحفظ ناگزیر ہے، سوڈان کے تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، استحکام عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سوڈان میں امن و استحکام کیلئے عالمی و علاقائی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں