پسند کی شادی پورے گاؤں کا جرم بن گیا، لڑکی والوں نے لڑکے کی برادری کے گھر جلا دیے
ٹھل: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کرنے پر ٹھل کے گاؤں غازی خان میں لڑکی والوں نے لڑکے کی برادری کے گھروں کو آگ لگا دی۔
چنہ برادری کی سدرہ نے برڑو برداری کے محمد حسن سے پسند کی شادی کی تھی، جس پر برڑو برادری کے لوگ گھر خالی کرکے فرار ہوگئے، سیکڑوں مسلح افراد نے درجنوں گھروں کو نذر آتش کر دیا، جس سے گھریلو سامان جل کر راکھ ہوگیا، متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔
نو بیاہتا جوڑے نے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جان کو خطرہ ہے، ہم نے حیدرآباد کی عدالت میں پسند کی شادی کی، لڑکی نے کہا کہ میں کم سن نہیں، مجھے کسی نے اغوا نہیں کیا، گھر سے صرف ایک سوٹ میں نکلی کوئی چیز نہیں اٹھائی۔
پولیس کی جانب سے چنہ برادری کے 32 افراد پر گھروں کو آگ لگانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں، ملزمان میں سے ابھی تک 5 افراد گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا۔