متحدہ عرب امارات کا قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے خطے کے ممالک کو نشانہ بنانے اور دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امارات کی وزارت خارجہ کے مطابق اپنے مفادات کے تحفظ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، تمام دفاعی اقدامات کا مقصد اپنی خودمختاری، شہریوں اور اہم تنصیبات کا تحفظ ہے، متحدہ عرب امارات کسی بھی خطرے یا جارحانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔
خیال رہے کہ اس قبل ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے خلیجی ممالک کو پیغام دیا تھا کہ ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا، ایران نے برسوں ان ممالک کو برادر سمجھا لیکن انہوں نے اپنی خودمختاری کو داؤ پر لگا کر اپنی سرزمین اور وسائل ایران اور فلسطین کے دشمنوں کے حوالے کر دیے۔