ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر کا خلیجی ممالک کو پیغام
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر نے خلیجی ممالک کو پیغام دیا ہے کہ ایران کا صبر ہمیشہ برقرار نہیں رہے گا۔
ایک بیان میں محمد مخبر نے کہا کہ ایران نے برسوں ان ممالک کو برادر سمجھا لیکن انہوں نے اپنی خودمختاری کو داؤ پر لگا کر اپنی سرزمین اور وسائل ایران اور فلسطین کے دشمنوں کے حوالے کر دیے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ جنگ کے دوران سینٹ کام کے زیر استعمال اڈوں کے خلاف ایران نے اپنے ردعمل میں تحمل کا مظاہرہ کیا تاہم یہ تحمل ہمیشہ جاری نہیں رہے گا، ایران آئندہ زیادہ سخت ردعمل دے سکتا ہے۔