ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کراچی: (دنیا نیوز) ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شہر قائد کراچی میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔

آج ذوالحج کا چاند نظر آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو ہو گی، جبکہ چاند نہ نظر آنے کی صورت میں عید 28 مئی بروز جمعرات ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں