’’طوفان سے پہلے کی خاموشی‘‘ ٹرمپ کی تصویر میں جنگ کا تاثر

’’طوفان سے پہلے کی خاموشی‘‘ ٹرمپ کی تصویر میں جنگ کا تاثر

امریکی صدر، فوجی کمانڈر کو بحری جہاز پر دکھایا گیا، شدید طوفان،اردگرد ایرانی جہاز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ اپنے ملک کے ایک فوجی کمانڈر کے  ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور اس پر لکھا ہوا ہے ‘طوفان سے پہلے کی خاموشی ’،اس تصویر میں ٹرمپ کو ایک جنگی بحری جہاز پر کھڑا دکھایا گیا ہے ، جس کے چاروں اطراف میں ماحول شدید طوفانی دکھایا گیا ہے اور اردگرد ایسے جہاز موجود ہیں جن پر اسلامی جمہوریہ ایران کے پرچم نظر آ رہے ہیں۔ٹرمپ نے اسی پلیٹ فارم پر ایک اینی میٹڈ ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایک امریکی جنگی جہاز کو ایرانی پرچم والے جہاز پر فائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے ،یہ دونوں پوسٹس ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مشرقِ وسطیٰ میں موجود دو نامعلوم حکام کے حوالے سے یہ خبر دی ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران کے خلاف ممکنہ طور پر دوبارہ حملوں کی تیاری کر رہے ہیں، حکام کے مطابق حملے آئندہ ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں