ایرانی صدر کا معنی خیز پیغام، ملک میں موجود ساڑھے 4 ہزار سال پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی

ایرانی صدر کا معنی خیز پیغام، ملک  میں موجود ساڑھے 4 ہزار سال  پرانے درخت کی تصویر شیئر کر دی

تہران(آئی این پی )ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وسطی ایران کے صوبے یزد میں واقع نایاب اور قدیم درخت کی تصویر معنی خیز پیغام کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔

ایکس پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اپنے ملک کے دشمنوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ایران اپنی سر زمین میں گہری جڑیں رکھتا ہے ،اسے اکھاڑا نہیں جا سکتا۔مسعود نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ایشیا کا قدیم ترین زندہ جاندار، قدیم ابر کوہ سرو کا درخت، جس کی عمر کم از کم 4 ہزار 500 سال ہے ، مزید لکھا کہ یہ اس سر زمین میں جڑا ہوا ہے جو اس وقت بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں