امریکا نے روسی تیل پر استثنیٰ ختم کر دیا، قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
واشنگٹن(نیوز ایجنسیاں)امریکی محکمہ خزانہ نے روسی تیل پر عائد پابندیوں سے دیا گیا عارضی استثنیٰ ختم کر دیا ہے ،
جس کے بعد عالمی خریداروں کو روسی خام تیل خریدنے کی رعایت بھی ختم ہوگئی۔ یہ استثنیٰ ہنگامی صورتحال میں دیا گیا تھا جب توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔ فیصلے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی متاثر ہونے اور قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ بھارت نے اس دوران روسی تیل کی خریداری بڑھا دی تھی، تاہم اب اسے متبادل ذرائع تلاش کرنا ہوں گے ۔ ماہرین نے توانائی بحران کے مزید سنگین ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔