ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف چین کیلئے ایران کے خصوصی ایلچی مقرر

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف  چین کیلئے ایران کے خصوصی ایلچی مقرر

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک )ایرانی پارلیمان کے سپیکر محمد باقر قالیباف کو چین کیلئے خصوصی ایلچی مقرر کر دیا گیا ہے ۔

صدر مسعود پزشکیان نے ان کی تقرری کی تجویز دی تھی جس کے بعد رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای نے اس کی منظوری دیدی۔بیجنگ میں ایران کے موجودہ سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی اس سے قبل چین کے امور کیلئے صدر کے نمائندے کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سیکرٹری علی لاریجانی چین کے معاملات پر رہبرِ اعلیٰ کے خصوصی نمائندے تھے ، علی لاریجانی 17 مارچ کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں