تیل بحران، بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 96 روپے فی ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا
نئی دہلی(اے ایف پی)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث بھارتی روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہوگیا ۔
بھارتی کرنسی رواں سال اب تک ڈالر کے مقابلے میں پانچ فیصد سے زائد گر چکی ہے اور ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی بڑی کرنسی بن گئی ہے ۔ بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح 96 روپے فی ڈالر سے بھی نیچے چلا گیا۔ بھارتی مرکزی بینک نے روپے کو سہارا دینے کیلئے اربوں ڈالر مارکیٹ میں جھونکے جبکہ وزیراعظم مودی نے سونے کی خریداری اور غیرملکی سفر کم کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔