اندلس انتخابات:وزیراعظم کی جماعت کو 40 برس بعد تاریخی شکست کا سامنا
اندلس(اے ایف پی)سپین کے علاقے اندلس میں مقامی انتخابات میں وزیراعظم پیڈرو سانچیز کی سوشلسٹ جماعت کو تاریخی شکست کا سامنا ہے ۔
ایگزٹ پول کے مطابق کنزرویٹو پاپولر پارٹی واضح اکثریت حاصل کر سکتی ہے ، جبکہ سوشلسٹ جماعت کو اپنی تاریخ کی کم ترین نشستیں ملنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ اندلس سپین کا سب سے بڑا اور اہم علاقہ سمجھا جاتا ہے جہاں سوشلسٹ پارٹی تقریباً 40 برس برسراقتدار رہی۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ نتائج اگلے سال ہونے والے قومی انتخابات کیلئے اہم اشارہ تصور کیے جا رہے ہیں۔