امریکی اسلحہ تعاون خطے میں امن و استحکام کیلئے ناگزیر :تائیوان
تائی پے (اے ایف پی)تائیوان کے صدر لائی چنگ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسلحے کی فروخت اور سکیورٹی تعاون خطے کے امن و استحکام کیلئے ناگزیر ہے ۔
فیس بک پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تائیوان اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون نہ صرف ضروری بلکہ علاقائی امن کا بنیادی عنصر ہے ۔صدر لائی نے کہا کہ آبنائے تائیوان میں امن و استحکام عالمی مفاد کا حصہ ہے اور اسے کسی صورت قربان نہیں کیا جائے گا۔ تائیوان اپنی سلامتی کیلئے بڑی حد تک امریکی حمایت پر انحصار کرتا ہے جبکہ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتے ہوئے طاقت کے استعمال کی دھمکی دیتا رہا ہے ۔