بلغاریہ:ریچھ کا حملہ شہری ہلاک
صوفیہ (اے ایف پی)بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے قریب پہاڑی علاقے ویتوشا میں ریچھ کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لاش پر موجود نشانات سے معلوم ہوا کہ حملہ مادہ ریچھ نے اپنے بچے کے ساتھ کیا۔ ہلاک ہونے والا شخص 30 برس کی عمر کے قریب تھا۔ واضح رہے ویتوشا صوفیہ کے شہریوں کیلئے مشہور سیاحتی اور ہائیکنگ مقام ہے جہاں ہرن، جنگلی سور، بھیڑیے اور ریچھ پائے جاتے ہیں۔ بلغاریہ میں ریچھ کے حملے سے ہلاکت کا آخری واقعہ 2010 میں پیش آیا تھا۔