ٹرمپ،پیوٹن ،نیتن یاہو غیر انسانی رویے والے رہنما:ہسپانوی فلم ساز
کینز (اے ایف پی)فرانسیسی شہر کینز میں جاری فلم فیسٹیول کے دوران ہسپانوی فلم ساز پیڈرو المودووار نے امریکی صدر ٹرمپ، اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو اور روسی صدر پیوٹن کو غیر انسانی رویے والے رہنما قرار دے دیا۔۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ یورپ کو ان رہنماؤں کے خلاف ایک مضبوط ڈھال بننا ہوگا۔ المودووار نے غزہ جنگ کی بھی شدید مخالفت کی اور فلسطین کے حق میں بیج پہن کر شرکت کی۔ ان کے یہ بیانات فیسٹیول میں پہلے سے موجود سیاسی بحث کو مزید تیز کر گئے ہیں، ان کی نئی فلم ’’بٹر کرسمس‘‘ مقابلے کیلئے پیش کی جا رہی ہے ۔