اقوام متحدہ امن مشنز شدید مالی اور سیاسی دباؤ کا شکار
دنیا بھر میں تعینات اہلکاروں کی تعداد 25 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی مالیاتی وعدوں کے باوجود اربوں ڈالر کی کمی ، یو این آپریشنز متاثر :رپورٹ
سٹاک ہوم (اے ایف پی) نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور مالی بحران اقوام متحدہ کے امن مشنز کو شدید خطرات سے دوچار کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 کے اختتام تک دنیا بھر میں امن مشنز میں تعینات اہلکاروں کی تعداد کم ہو کر 79 ہزار سے بھی نیچے آ گئی جو گزشتہ 25 سال کی کم ترین سطح ہے ۔ایس آئی پی آر آئی نے کہا ہے کہ فنڈنگ کی کمی اور بڑی طاقتوں کے سیاسی اختلافات کے باعث کئی مشنز غیر مو ثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالیاتی وعدوں کے باوجود اربوں ڈالر کی کمی نے اقوام متحدہ کے آپریشنز کو متاثر کیا ہے ، جس سے عالمی تنازعات کے مزید بڑھنے کا خدشہ ہے ۔