بھارت :پٹرولیم مصنوعات قیمتیں 10 دنوں میں چوتھی بار اضافہ

 بھارت :پٹرولیم مصنوعات قیمتیں 10 دنوں میں چوتھی بار اضافہ

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں سرکاری تیل کمپنیوں نے پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔۔۔

، جو گزشتہ 10 دنوں میں چوتھی بار ہے ۔ حکام کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور توانائی کی ترسیل متاثر ہونے کے باعث بھارت میں ایندھن کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں دو روپے 61 پیسے فی لٹر اور ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 71 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے 15 مئی کو بھی بھارت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت تین روپے فی لٹر بڑھائی گئی تھی۔اب مزید اضافے کے بعد دہلی میں ایک لٹرپٹرول کی قیمت 102 روپے 12 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 95 روپے 20 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیر اعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کانگریس نے لکھا اپنے سرمایہ دار دوستوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے مودی عوام کی جیب کاٹنے میں مصروف ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں