شامی کرد جماعتوں نے پارلیمانی انتخابی عمل مسترد کر دیا
قامشلی(اے ایف پی)شام کی کرد جماعتوں نے شمال مشرقی علاقوں میں پارلیمنٹ ارکان کے انتخاب کیلئے دمشق حکومت کے زیرِ انتظام ہونے والے عمل کو مسترد کر دیا۔۔۔
قامشلی میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران 21 کرد جماعتوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ عمل غیر جمہوری اور یکطرفہ تقرریوں پر مبنی ہے ۔ کرد رہنماؤں کے مطابق منتخب افراد صرف اپنی نمائندگی کرتے ہیں، عوام کی نہیں۔ دوسری جانب دروز اکثریتی صوبے سویدا میں بھی کشیدگی کے باعث انتخابی عمل نہ ہو سکا۔