آسٹریا :بڑھتی ہوئی ٹریفک ، آلودگی کیخلاف احتجاج،اہم شاہراہ بند

 آسٹریا :بڑھتی ہوئی ٹریفک ، آلودگی کیخلاف احتجاج،اہم شاہراہ بند

ٹائرول(اے ایف پی)آسٹریا کے صوبے ٹائرول میں شور، آلودگی اور بڑھتی ہوئی ٹریفک کے خلاف ہزاروں افراد نے ہفتہ کو یورپ کی اہم برینر شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے باعث جرمنی اور اٹلی کو ملانے والی مرکزی گزرگاہ جزوی طور پر بند کر دی گئی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھاری گاڑیوں کی مسلسل آمدورفت نے مقامی  آبادی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ احتجاج کے پیش نظر حکام نے کئی گھنٹوں کے لیے شاہراہ اور ملحقہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند رکھیں۔ اگرچہ طویل ٹریفک جام کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق صورتحال توقع سے بہتر رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں