ایران نے جدید جنگی کشتی ’’27رجب ‘‘متعارف کرادی

ایران نے جدید جنگی کشتی ’’27رجب ‘‘متعارف کرادی

کشتی کروز میزائل داغنے کی صلاحیت سے لیس،رفتار185کلومیٹرفی گھنٹہ جدید فاسٹ اٹیک کشتی طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے :رپورٹ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن )ایران نے اپنی بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ’’27 رجب‘‘نامی جدید فاسٹ اٹیک کشتی کی رونمائی کر دی ۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق اس جنگی کشتی کی رونمائی تہران کے انقلاب سکوائر میں  ہونیوالی تقریب کے دوران کی گئی۔ یہ کشتی 100 ناٹس (تقریباً 185 کلومیٹر فی گھنٹہ)کی رفتار حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، جس کے باعث اسے دنیا کی تیز رفتار فوجی کشتیوں میں شمار کیا جا رہا ہے ۔جدید کروز میزائل نظام سے لیس یہ کشتی طویل فاصلے تک اہداف کو نشانہ بنا سکتی ہے ۔ ایرانی حکام کے مطابق 27 رجب کی شمولیت ملک کی بحری جنگی طاقت، دفاعی صلاحیت اور عسکری خود انحصاری میں اہم پیش رفت ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں