نیویارک میئرزہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار

نیویارک میئرزہران ممدانی کا اسرائیل  ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)نیویارک سٹی کے میئر زہران ممدانی نے سالانہ اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے باعث دہائیوں پرانی سیاسی روایت پہلی بار ٹوٹ گئی ہے ۔

یہ پریڈ ہر سال پانچویں ایونیو پر منعقد ہوتی ہے اور 1948 میں اسرائیل کے قیام کی یاد میں ہزاروں افراد اس میں شرکت کرتے ہیں۔میئر ممدانی نے پہلے ہی اپنی انتخابی مہم کے دوران واضح کر دیا تھا کہ وہ اس تقریب میں شریک نہیں ہوں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی حقوق کی حمایت کرتے ہیں، تاہم شہر میں امن و امان کے لیے انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔فیصلے پر مختلف سیاسی و مذہبی حلقوں میں ردعمل سامنے آیا ہے ، بعض نے اسے متنازعہ قرار دیا ہے جبکہ سیاسی مبصرین کے مطابق اس اقدام نے نیویارک کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں