امریکا آسٹریلیا کو استعمال شدہ جوہری آبدوزیں فراہم کریگا

امریکا آسٹریلیا کو استعمال شدہ  جوہری آبدوزیں فراہم کریگا

سنگاپور (اے ایف پی)سنگاپور میں ہونے والے دفاعی اجلاس کے دوران امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے درمیان طے پانے والے اے یو کے یو ایس ڈیفنس پیکٹ معاہدے میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے ،

 جس کے تحت آسٹریلیا کو اب امریکا سے صرف استعمال شدہ جوہری آبدوزیں فراہم کی جائیں گی۔ آسٹریلوی وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم رچرڈ مارلس کے مطابق اس فیصلے کا مقصد منصوبے کو مزید سادہ اور کم لاگت بنانا ہے ۔ ابتدائی منصوبے میں دو استعمال شدہ اور ایک نئی آبدوز شامل تھی، تاہم اب تینوں آبدوزیں امریکی بحریہ کے فعال بیڑے سے لی جائیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں