ناروے کیساتھ میزائل معاہدے کی منسوخی،عالمی طاقتوں کی خاموشی پر ملائشیا کی شدید تنقید
سنگاپور(اے ایف پی)ملائشیا نے ناروے کے ساتھ بحری میزائل نظام کے معاہدے کی منسوخی پر عالمی طاقتوں کی خاموشی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
سنگاپور میں دفاعی اجلاس کے دوران ملائشین وزیر دفاع محمد خالد نوردین نے کہا کہ ناروے کے یکطرفہ فیصلے پر عالمی برادری کی خاموشی خطرناک پیغام دیتی ہے اور معاہدوں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتی ہے ۔ ناروے کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ صرف برآمدی ضوابط کے تحت کیا گیا۔ معاملے پر دونوں ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی برقرار ہے ۔